• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال ضمنی الیکشن میں نورین ڈاہا کوجتوا کر دم لیں گے،روبینہ اختر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر روبینہ اختر صدر جنوبی پنجاب وومن ونگ پی ٹی آئی کی اسلام آبادمیں مرکزی سیکرٹری امان اللہ سے ملاقات کی اور خانیوال پی پی 206کے ضمنی الیکشن میں امیدوار نورین نشاط ڈاہا کی کامیابی کے سلسلہ میں تفصیلی گفتگو کی گئی اورکہا کہ خواتین حلقے میں دن رات کام کرر ہی ہیں اور وہ نورین نشاط ڈاہا کو جتوا کر ہی دم لیں گی،اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ اخترنے جنوبی پنجاب خواتین کی تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اورآئندہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بھی آگاہی دی،جس پر مرکزی سیکرٹری امان اللہ نے ڈاکٹر روبینہ اختر کی جنوبی پنجاب میں پارٹی خواتین کے لیے کام کرنے کو سراہا۔
ملتان سے مزید