• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی مقبول اور بڑی سیاسی جماعت ہے،الحاج غلام احمد بلور

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے طارق قلعہ میں ایک اہم اجلاس ہوا‘ جس میں سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی الحاج غلام احمد بلور، الحاج ملک طارق اعوان‘ امیدوار برائے میئر پشاور حاجی شیر رحمن‘ ارباب عمر‘ ارباب عثمان خان‘ سابق ایم پی اے ثاقب اللہ چمکنی‘ سٹی صدر عابد اللہ یوسفزئی‘ ضلع پشاور صدر ملک فرہاد‘ نذیر باجوڑی‘ سابقہ ناظم وسیم نواز‘ حاجی ممتاز لالا‘ حاجی لیاقت علی و دیگر یونین کونسلز کے امیدواروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس حاجی گل سخی یوسی ٹو کے صدر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں الحاج غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبے کی مقبول اور بڑی سیاسی جماعت ہے بلدیاتی انتخابات میں انتخابات سے پہلے ہی بعض اضلاع سے ہمارے کونسلر و جنرل کونسلر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔
تازہ ترین