• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے پاس کون کون سی مہنگی گاڑیاں ہیں؟

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے مداحوں کو جہاں ان کی شادی کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے، آئے دن دونوں کی نجی زندگی سے  متعلق نئے نئے انکشافات ہوتے ہیں۔ آج  یہاں ایک نظر کترینہ کیف اور وکی کوشل کے پاس موجود مہنگی گاڑیوں پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اکشے کمار، عالیہ بھٹ کی طرح کترینہ کیف بھی ایک ہی نمبر پلیٹ والی متعدد کاروں کی مالک ہیں۔

 ان میں سب سے مہنگی رینج روور ووگ ایل ڈبلیو بی ہےجوکہ انہوں نے 2019 میں خریدی تھی۔ اس کی قیمت تقریباً 2.5 کروڑ روپے ہے۔

بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد کترینہ نے سب سے پہلے ایک مرسڈیز ایم ایل 350 خریدی تھی جس کی قیمت تقریباً 50 لاکھ روپے تھی۔ اس گاڑی کا استعمال وہ شوٹنگ اور روزانہ کے سفر کے لیے اکثر استعمال کرتی ہیں۔

اداکارہ کی مہنگی گاڑیوں کی فہرست میں 3.0 لیٹر V6 ڈیزل انجن والی آڈی Q7بھی موجود ہے، جس کی قیمت 67 سے80 لاکھ روپے ہے۔

جبکہ اداکار وکی کوشل بھی مہنگی گاڑیاں رکھنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔  وکی کوشل کو اکثر سفید مرسڈیز بینز جی ایل سی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اداکار وکی کوشل کی مہنگی گاڑیوں کی فہرست میں سیاہ رنگ کی چمکدار بی ایم ڈبلیو ایکس فائو(BMW X5) بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شاہی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان کے علاقے اوائے مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جبکہ اداکارہ کا عروسی لباس مشہور فیشن ڈیزائنر سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا ہے۔

تازہ ترین