• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں نمک، چینی و چکنائی کی مقدار کی نئی حدیں مقرر، خلاف ورزی پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

متحدہ عرب امارات میں کھانے پینے کی اشیاء میں نمک، چینی اور چکنائی کی مقدار کم کرنے کے لیے نئی غذائی حدود مقرر کر دی گئیں جن کا اطلاق مقامی طور پر تیار ہونے والی اور درآمد شدہ پیک شدہ غذاؤں پر ہو گا۔

اماراتی حکام کے مطابق مقررہ حد سے زیادہ نمک، چینی یا چکنائی استعمال کرنے والی غذائی مصنوعات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اماراتی حکام کے مطابق خلاف ورزی پر کمپنی کو 5 لاکھ درہم تک جرمانہ اور 6 ماہ تک بند کیا جاسکتا ہے جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی کا لائسنس بھی منسوخ ہو سکتا ہے۔

حکام کے مطابق نئی غذائی حدود مرحلہ وار نافذ کی جائیں گی اور ان پر مکمل عمل درآمد 31 دسمبر 2030ء تک ہو گا۔

نئی پابندیوں کے تحت ڈبل روٹی میں سوڈیم، چینی اور چکنائی کی مقدار مرحلہ وار کم کرنا ہو گی جبکہ فلیٹ بریڈ میں بھی نمک، چینی اور چکنائی کی مقررہ مقدار مزید کم کی جائے گی۔

ان پابندیوں کے تحت میٹھے دودھ اور دودھ کے متبادل مشروبات میں چینی کی مقدار محدود کرنا ہو گی جبکہ میٹھی دہی اور لبن (لسی) میں بھی مقررہ حد سے زیادہ چینی کی مقدار ممنوع ہو گی۔

پابندیوں کے تحت نمکین بسکٹ، پراسس میووں اور پریٹزلز میں سوڈیئم کی مقدار کم کرنا ہو گی، آلو، سبزیوں اور اناج سے بننے والے نمکین اسنیکس میں بھی نمک کی مقدار مقررہ حد کے مطابق کم کرنا لازم ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید