• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد پہلی کرسمس کی تقریبات کے بارے میں کچھ معلومات سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ملکہ برطانیہ نے پورے شاہی خاندان کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہی ہیں اور کرسمس کی چھٹیاں فیملی کے ساتھ ہی منائیں گی۔

ملکہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ’ بہت سے دوسرے خاندانوں کی طرح، یہ پہلا موقع ہوگا جب ملکہ وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے اتنے لمبے عرصے تک الگ رہنے کے بعد اپنے پورے خاندان کے ساتھ ہوں گی‘۔

یہ اطلاعات ملکہ کی صحت کی خرابی کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلی کرسمس  کی چھٹیاں ہوں گی جو کہ وہ اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے بغیر گزاریں گی۔

 ملکہ برطانیہ ڈاکٹرز کی جانب سےآرام کرنے کے احکامات کے باوجودبھی معمول کی زندگی کی طرف واپس آنے کے لیے بے چین ہیں۔

تازہ ترین