• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں کورونا کے 13592نئے کیسز اور 53ہلاکتیں

ویانا(نمائندہ جنگ)آسٹریا بھرمیں کورونا صورتحال بدستورتشویشناک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسٹریا میں کورونا وائرس کے 13592 نئے انفیکشن کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ 53 افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہے۔ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں 619 کورونا مریض زیر علاج ہیں اور 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔آسٹریا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12180 ہوچکی ہے ۔ بدھ کے بعد سے سب سے زیادہ نئے انفیکشن اپر آسٹریا میں 2715 کے ساتھ رجسٹر کیے گئے لوئر آسٹریا میں یہ تعداد 2392 تھی۔ اسٹائرمارک میں 1939 مزید متاثرہ افراد ٹائرول 1669 اور ویانا میں 1396 کی اطلاع ہے۔ کارنتھیا میں 876 نئے کیسز ورارلبرگ میں 789 اور برگن لینڈ میں 302 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید