• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی غلط پالیسیوں سے پاکستان کمزور ہوگیا،اسد سجاد

بریڈفورڈ(زاہد انورمرزا)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ اینڈ ہمھبر سائڈ کے صدر اسد سجاد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان جو کہ اقوام عالم میں ایک ایٹمی طاقت ہے اور جنوبی ایشیا میں اہم پوزیشن پرہے افسوس کے آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور سلیکٹیڈوزیزاعظم عمران خان نیازی کی غلط اور کمزور پالیسیوں کی بدولت کمزور ترین ملک بن گیا ہے۔پاکستان کی معیشت کمزور ترین اور عوام کی حالت برترین کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہاتھوں عوام رل گئے ہیں اور بدترین ہوش ربا مہنگائی کے پہاڑ تلے دبے ہوئے ہیں آج غریب کو ایک وقت کی روٹی کیلئے بھی مشکل ترین صورتحال کا سامنا ہے آٹا دال چینی پیٹرول اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے ۔دوسری جانب عمران خان اور ا ن کے وزرا ٔان حالات کی درستگی کے بجائے صرف اور صرف نوازشریف ،شہباز شریف اور مریم نواز شریف پر الزامات لگانے اورسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی آڈیو کو جھوٹ ثابت کرنے پر گانا کورس کے انداز میں گا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام اوراپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔ اسد بٹ کا کہا تھا کہ عوام ناسمجھ ہیں اور نہ ہی بے وقوف ہیں ان کو تمام تر حقیقت کا علم ہو چکا ہے اورووٹ کی الیکٹرک مشین بھی عمران خان کاساتھ نہیں دے پائے گی۔
یورپ سے سے مزید