• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(صباح نیوز) مردم شماری برائے 2022 کے لیے سوالنامے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یہ بات حکام نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ادارہ شماریات کی جانب سے مردم شماری کی بابت بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2022 تک حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن کو اعداد وشمار دیے جائیں گے۔

تازہ ترین