• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی صنعت بند ہونے سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوجائینگے،آفاق احمد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) تعمیراتی صنعت بند ہونے سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوجائینگے،یہ بات چیئر مین آفاق احمد نے آباد ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیو لپرز کی جانب سے کراچی میں تعمیراتی سرگرمیاں بند کرنے کے اعلان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کوئی اپنا کاروبار انتہائی مجبوری میں بند کرتا ہے،آفاق احمد نے کہا ہم سب عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اس لئے عدلیہ کے فیصلوں کے آگے سر جھکانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں لیکن اس شہر میں کچھ ہی عرصے میں متعددعمارتوں کے انہدام نے تعمیراتی صنعت کوغیر محفوظ بنا کر رکھ دیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید