• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمعیاری، ادھورا کام کرنیوالے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرینگے، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کوالٹی اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا غیرمعیاری ادھورا کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ واسا محکمہ ہائی ویز سے باہمی ربط بہتر بنائے اور تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد بحالی کام کو معیاری بنائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم نے کہا کہ ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 710 سکیموں پر کام جاری ہے۔
تازہ ترین