• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول جج سے بدتمیزی کے الزام میں خاتون کوپانچ سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے عدالت میں سول جج سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں ملوث خاتون ( س)کو مجموعی طور پر پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔رواں سال پانچ اپریل کو عدالتی اہلکار راجہ کامران کی درخواست پر تھانہ سول لائن میں دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت درج کیس کے مطابق ملزمہ نے عدالت میں داخل ہو کر ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت بارے پوچھا ،جب اسے بتایا کہ ملزم کی ضمانت منظور ہو گئی ہے تو اس نے گالم گلوچ شروع کر دی اور جج کو بھی برا بھلا کہتے ہوئے اپنا بیگ انہیں دے مارا تھا۔ گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے خاتون کو دو دفعات میں دو دو سال تیسری دفعہ میں ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
اسلام آباد سے مزید