• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا،اکرام اللہ

پشاور(جنگ نیوز) ویلج کونسل عمل خیل شیراکی تحصیل درہ آدم خیل سے امیدوار برائے یوتھ کونسلر اکرام اللہ آفریدی نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا، عوامی خد مت میرا منشور ہے ،پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اب بھی کرینگے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔سکوٹر کی نشان جیت کی نشان ہے عوام 19دسمبر کو سکوٹر کے نشان پر ٹھپہ لگا ئیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ویلج کونسل میں الیکشن مہم کے دوران کیا ،ایک جاری اخباری بیان میں انکا کہنا تھا کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں خدمت کے جذبہ رکھنے والے امیدواروں کو کامیاب بنائے، انہوں نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ منتخب ہونے کے بعد علاقے کی بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کریں گے اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
پشاور سے مزید