• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفر پر آؤٹ، اظہر علی کا نیا منفی ریکارڈ

کراچی (جنگ نیوز)سابق پاکستانی کپتان اظہر علی بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں گولڈن ڈک کی خفت کا شکار ہوئے ۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی تین پوزیشنز پرکھیلنے والے بیٹرز میں سب سے زیادہ بار بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہونے والے تیسرے کرکٹر بن گئے ہیں، وہ ابتدائی تین پوزیشنز پر اب تک 17 بار ڈک حاصل کرچکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر میدان چھوڑنے والوں میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے مائیک اتھرٹن ہیں جو 210 اننگز میں 20 بار صفر پر پویلین لوٹے۔ سری لنکا کے مارون اتاپتو کا دوسرا نمبر ہے جو 143 اننگز میں 17 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید