• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کووزیراعلیٰ،راجہ پرویزاشرف اورحسان خاور کی مبارکباد

لاہور(خبر نگار،سپیشل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر شہزاد حسین بٹ، جنرل سیکرٹری شاہد چوہدری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباددی ہے- وزیراعلیٰ نے نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرتی رہے گی اورنو صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ مزیدبرآں صوبائی صدر راجہ پرویز اشرف اور حسن مرتضی نے کہا کہ نومنتخب قیادت غیرجانبدارنہ اور مثبت صحافت کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر ے گی ۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے بھی نومنتخب عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
لاہور سے مزید