• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تنخواہوں میں 100فیصداضافہ کرے،ریلوے پریم یونین

لاہور ( جنر ل رپورٹر )ریلوے پریم یونین کے مرکزی رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت منی بجٹ لاکرمہنگائی میں اضافہ کرنے کی بجائے ملک میں مہنگائی کے خاتمہ اور ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدرشیخ محمد انور، جنرل سیکرٹری خیرمحمدتونیو، سیکرٹری اطلاعات خالد محمود چوہدری نے اپنے بیان میں کیا۔۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی و بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقے کرنے پر مجبور ہیں۔مزدوروں کے حقوق کیلئے ہرجگہ آواز اٹھائیں گے، حکومت نے ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ملک بھر سے ریل مزدور اسلام آباد کا رخ کر لیں گے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ازخود نوٹس لے کرریلوے کے حاضر اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور بقایا جات کے مسائل کو فوری حل کروائیں۔
لاہور سے مزید