• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،پیپلز پارٹی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک میں پیپلز پارٹی کے قیام کی ضرورت اس لئے محسوس کی گئی تھی کہ ملک کے متوسط اور نچلے طبقے کی کوئی سیاسی جماعت نہیں تھی نہ ہی ان کی آواز اٹھانے والا کوئی تھا۔ 30نومبر 1967ء کو ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔پیپلز پارٹی کی قیادت پارٹی قیام سے لیکر آج تک جدوجہد کے عمل سے گزر رہی ہے۔ ملکی تاریخ میں ایسی کوئی سیاسی جماعت نہیں جس نے عوام کے حقوق اور جمہوری جدوجہد میں قربانیاں دی ہوں۔
تازہ ترین