• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات دینے کی مدت میں توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات دینے کی مدت میں 16 جنوری تک توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ 26 ارکان سینیٹ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 125 ارکان قومی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی، 159 ارکان پنجاب اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔

62 ارکان سندھ اسمبلی اور 48 ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات نہیں جمع کروائی جبکہ 26 ارکان بلوچستان اسمبلی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ارکان کے مالی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تھی۔

قومی خبریں سے مزید