• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش فٹبال لیگ؛ ریال میڈرڈ نے سیویا کو ایک گول سے ہرا دیا

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے سیویا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے کیڈیز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چار ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔

لالیگا میں ایٹیلیٹکو میڈرڈ اور کیڈیز کے درمیان پہلے ہاف میں تو مقابلہ برابری کا رہا، کوششوں کے باوجود کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی لیکن دوسرے ہاف میں میڈرڈ کے فارڈرز چھا گئے اور تیس منٹ میں چار گول داغ دیئے  جبکہ کیڈیز کی ٹیم سارے میچ میں ایک ہی گول بنا سکی۔

ایک اور میچ میں ریال میڈرڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد سیویا کو دو ایک سے شکست دے دی۔

ایونٹ میں آج اوساسونا اور ایلچے کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین