• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد کی آمد سے پی آئی اے پر پابندی کے خاتمے میں مدد ملے گی، غلام سرور

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم کی ٹیم نے سی اے اے سیفٹی آڈٹ آج سے شروع کردیا ہے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد کی آمد سے پی آئی اے پر پابندی کے خاتمےمیں مدد ملے گی۔

کراچی میں ہونے والی اے ایس ایف پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ موجودہ سی ای او ارشد ملک کی مدت ملازمت مارچ 2022 میں مکمل ہوجائے گی، ایئر مارشل ارشد ملک کو تین سال کے لیے سی ای او  مقرر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین