• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے بی سی کی ہزار اقساط، امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے

امیتابھ بچن - فوٹو: اسکرین گریب
امیتابھ بچن - فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی 1000 اقساط مکمل ہونے پر امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پر زیرگردش شو کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن اور نواسی نویا نندا اس تاریخی لمحے کو منانے کے لیے شو کا حصہ ہیں۔ 

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹی والد سے سوال کرتی ہے کہ آپ اس شو کی ایک ہزار اقساط مکمل ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ 

اس موقع پر امیتابھ بچن نے جواب دیا کہ ایسا لگا کہ جیسے میری دنیا ہی بدل گئی۔

پرومو کے اختتام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے لیکن عینک پہنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل کو آگے بڑھاتے ہیں کیونکہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

اس پرومو پر اپنے تبصروں میں امیتابھ بچن کے مداحوں نے کہا کہ آپ نے تاریخ رقم کردی ہے۔



تازہ ترین