• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم شیر شاہ کی کامیابی سے میری حیثیت تسلیم کرلی گئی، سدھارتھ ملہوترا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ اپنی پہلی فلم سے پہلے اور بعد میں بھی انھوں نے کافی اتار چڑھاؤ دیکھے۔ تاہم وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی تازہ ترین فلم شیر شاہ کی کامیابی سے ان کی حیثیت کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انھوں نے بتایا کہ جب ان کے کیریئر میں ٹھہراؤ آیا تو اس وقت کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن فلم شیرشاہ کی کامیابی سے تنقید کرنے والوں کے منہ بند ہوگئے۔ 

36 سالہ  سدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ وہ 14، 15 سال قبل ممبئی آئے تھے اور اس وقت ان کی عمر 21، 22 سال تھی اور انھیں کافی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، چاہے وہ اداکاری کے لیے آڈیشن دینے کا معاملہ ہو یا ماڈلنگ، انھیں ہر صورت میں پیسے کمانے تھے تاکہ گھر کا کرایہ دے سکوں اور دیگر ضروریات پوری کرسکوں۔

انکا کہنا ہے اس کے بعد آڈیشن میں منتخب کرلیا گیا اور پھر انھوں نے ایک بریک لیا۔ 

سدھارتھ نے بتایا کہ ان کی اداکاری کی ابتدا 2012 کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے ہوئی، لیکن لوگوں کی آرا  کی اہمیت اس وقت اثر انداز ہوتی ہے جب آپ اسے اپنے اوپر طاری کریں۔ البتہ فلم شیرشاہ نے مجھے ایک اطمینان کا احساس دیا، جسکی مجھے شدت سے ضرورت تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید