• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیارا ایڈوانی کی تصاویر کھینچنے پر سدھارتھ ملہوترا فوٹوگرافرز پر برس پڑے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی تصاویر کھینچنے پر سدھارتھ ملہوترا فوٹوگرافرز پر برس پڑے۔ان دنوں بولی وڈ میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی دوستی کے چرچے ہیں، دونوں ہر جگہ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں چاہے کوئی پارٹی ہو یا ایوارڈ فنکشن، صرف یہی نہیں بلکہ کیارا ایڈوانی ہر دوسرے دن سدھارتھ ملہوترا کے گھر پر موجود ہوتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کے باعث جب بھی کیارا سدھارتھ کے گھر جاتی ہیں تو فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر کیمرا لگا کر بیٹھ جاتی ہے، شاید یہی بات سدھارتھ کو بری لگ گئی اور وہ فوٹوگرافرز پر برس پڑے۔بولی وڈ رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز پر غصے میں آگئے، سدھارتھ نے فوٹوگرافرز سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بھی کہا تاہم فوٹوگرافرز کے انکار پر اداکار اور فوٹوگرافرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد سدھارتھ ملہوترا واپس گھر میں چلے گئے۔

تازہ ترین