• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمیں کامیاب ہوں تو کوئی آپ سے سوال نہیں کرتا، سدھارتھ ملہوترا

سدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ جب معاملات درست سمت میں جارہے ہوں اور آپ کی فلمیں کامیاب ہو رہی ہوں تو کوئی آپ سے سوال نہیں کرتا۔ 

تقریباً 10 برس ہوگئے جب بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیا تھا، جس کے بعد سے ان کے کیریئر کا سفر خاصا دلچسپ رہا۔

ان کے کیریئر میں چڑھاؤ زیادہ رہا اور فلم ایک ولن (2014) اور کپور اینڈ سنز (2016) کامیاب رہیں جبکہ انھیں مایوسی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ 


ان دنوں وہ اپنے کاموں میں کافی مصروف ہیں، تاہم اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب کھیل کا حصہ ہے، میں اتار چڑھاؤ سے پریشان نہیں ہوتا۔ 

بھارت سمیت دنیا بھر میں ہر اداکار کو کسی نہ کسی سطح پر اتار چڑھاؤ کے  تجربے سے گزرنا پڑتا ہے اور اسی سے وہ سیکھتے ہیں۔

36 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انسان ناکامی سے زیادہ سیکھتا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید