• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیا


طالبان حکومت نے افغانستان میں  بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یاد گاروں کو سیاحت کے لئے کھول دیا۔

15 اگست کو طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے اور عبوری حکومت سازی کے بعد اب افغانستان میں سیاحت کا باب کھل گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت نے سیاحوں کو بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو 5 ڈالر یعنی تقریباً 800 پاکستانی روپے میں دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح  رہےکہ بامیان کے بدھا مجسموں کو 2001 میں طالبان نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس کے بعد اب وہاں مجسموں کی جگہ صرف خالی مقامات ہیں۔

تازہ ترین