• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں جویریہ عباس اور انوشے عباسی کی والدہ ناہید عباسی انتقال کرگئیں۔

جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور عزیز و اقارب کو اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔


اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی یادگار تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے کیپشن میں لکھا کہ ’آج، میں نے اپنی والدہ کو کھودیا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔‘

دوسری جانب انوشے عباسی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی۔


انوشے عباسی نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میری والدہ کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔‘

اداکارہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’امّاں! ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔‘

جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ کے انتقال پر شوبز ستاروں کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین