• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسینز اومی کرون ویرینٹ کیخلاف مؤثر نہیں، سی ای او موڈرنا


کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کیخلاف ویکسینز اتنی مؤثر نہیں، کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی موڈرنا کے سی ای او نے واضح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینز اومی کرون ویرینٹ کیخلاف اتنی مؤثر نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی اومی کرون کیخلاف افادیت پر 2 ہفتوں میں ڈیٹا دستیاب ہوگا۔ موڈرنا سی ای او نے مزید کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کیخلاف ویکسین بنانے میں کئی ماہ لگ سکتےہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موڈرنا کے سی ای او نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا ویکسینز کا اومی کرون ویرینٹ کے خلاف اتنا موثر ہونے کا امکان نہیں ہے جتنا کہ پہلے تھا۔

کورونا ویکسین کی اومی کرون کیخلاف افادیت پر 2 ہفتوں میں ڈیٹا دستیاب ہوگا جبکہ اومی کرون ویرینٹ کیخلاف ویکسین بنانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید