• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی فیشن ویڈیو میں پاکستانی ڈرامے کا میوزک کاپی

کراچی (آئی این پی) بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر نے اپنی کلیکشن کی ویڈیو میں پاکستانی ڈرامے کا سائونڈ ٹریک کاپی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اپنی مینز کلیکشن کے لیے پاکستانی پری زاد ڈرامے کا ساونڈ ٹریک کاپی کر لیا۔گزشتہ روز منیش ملہوترا نے اپنی نئی کلیکشن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے لیے انہوں نے پری زاد کے ساونڈ ٹریک کا استعال کیا تھا، جسے مداحوں نے پہچان لیا، اور پری زاد کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنے لگے۔ہندوستانی ڈیزائنر کے اس ویڈیو پر پری زاد کے ہیرو احمد علی اکبر نے بھی کمنٹ کر کے کہا کہ یہ میوزک سنا سنا لگتا ہے، اور ساتھ ہی انسٹا اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ میوزک پسند ہے۔انسٹاگرام پالیسی کے تحت پاکستانی صارفین منیش ملہوترا کی ویڈیو کی آواز نہیں سن سکے، اس لیے انہیں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی ڈیزائنر نے پری زاد کو کریڈٹ دیتے ہوئے پری زاد کے میوزک کا استعمال کیا تھا، اور انہوں نے اپنی پوسٹ میں آرٹسٹ وقار علی کو خصوصی مینشن بھی کیا۔

تازہ ترین