کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دیا گیاجس میں بڑی تعداد میں نرسوں نے شرکت کی ۔ نرسوں نے اسپتالوں میں وارڈوں کا بائیکاٹ کیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکر کے بعد وین کا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے
ندا یاسر گزشتہ تقریباً 19 برس سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت پر دباؤ برقرار رکھیں اور شہری انفراسٹکچر کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ ایک خطرناک اور نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
کولمبیا میں فوجی جہاز گر گیا، جہاز میں 121 افراد سوار تھے، حادثے میں 66 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تین بحری جہاز کویت سے تیل لے کر پاکستان پہنچیں گے۔
امریکا کی ریاست ٹیکساس کی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، پورٹ آرتھر کی ویلرو رئفائنری میں آگ لگنے سے پہلے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
صدر ٹرمپ کے حملے روکنے کے اعلان کے باوجود امریکی سینٹ کام کا حملے جاری رکھنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کردی، جنگ روکنے کیلئے 6 اسٹریٹیجک شرائط بھی پیش کردیں تاہم ساتھ ہی کہا ہے کہ اس منصوبے پر مرحلہ وار عمل کیا جارہا ہے، میدان جنگ میں ہونے والی پیشرفت کے سبب فوری جنگ بندی کی توقع نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام پابندیاں ختم ہونے اور آئندہ حملے نہ ہونے کی عالمی گارنٹی لیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر کراچی اور حیدرآباد میں 25 ،26 اور 28 ،29 مارچ کو بارش ہوسکتی ہے۔ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں بھی بارش متوقع ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا اور ایران امن بات چیت کرتے ہیں تو اسرائیل اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔
ایران کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اس فیک نیوز کا مقصد اقتصادی اور تیل کی مارکیٹس میں ہیرا پھیری کرنا ہے اور اس دلدل سے نکلنا ہے جس میں امریکا اور اسرائیل پھنسے ہوئے ہیں۔