• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، بی کام ریگولر و پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان، ا نعم اقبال کی پہلی پوزیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی کام ریگولروپرائیوٹ سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق کے بی کام ریگولر کے امتحانات میں سرسید گورنمنٹ گرلز کالج کی انعم اقبال بنت محمد اقبال سیٹ نمبر920552 نے 1106 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کی اقصیٰ بنت الطاف حسین سیٹ نمبر920840 نے 1088 نمبرزکے ساتھ دوسری اور تابانی کالج کے اسد علی ولد محمد حسین سیٹ نمبر915871 نے 1086 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 12891 طلبہ شریک ہوئے،840 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،3425 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 04 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 33.12 فیصدرہا۔بی کام پرائیوٹ کے امتحانات میں سیدہ مدیحہ فاطمہ نقوی بنت سید شہنشا ہ حسین نقوی سیٹ نمبر965550 نے 1004 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ حبیبہ عباس بنت عباس حسین سیٹ نمبر965206 نے 942 نمبرز کے ساتھ دوسری اور رفیعہ بنت محمد ایوب سیٹ نمبر965359 نے 938 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 2928 طلبہ شریک ہوئے،88 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 618 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 24.11 فیصدرہا۔

اہم خبریں سے مزید