• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ 92 یا 12 مئی2007 کا کراچی نہیں کہ دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب


ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ 92ء یا 12 مئی 2007 کا کراچی نہیں کہ دھمکی آمیز لہجہ اختیار کریں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے بلدیاتی قانون پر ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اعتراضات مسترد کردیے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ قانون میں بہتری کے لیے بات ہوسکتی ہے۔

 مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی بتایا کہ خلاف ضابطہ عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ریگولرائزیشن سے متعلق آرڈیننس تیار کرکے گورنر کو بجھوادیا گیا ہے، امید ہے گورنر آرڈیننس کے ڈرافٹ کو منظور کریں گے، ریٹائرڈ جج کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امید ہے وہ لوگ جو ایک پاکستان کی بات کرتے ہیں ان کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہوگا، امید ہے وہ اس پر سیاسی رسہ کشی نہیں کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہم آرڈیننس کو اسمبلی سے پاس بھی کروائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید