• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی زبان سے طلاق کا لفظ سن کر گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھی، لارا دتہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ لارا دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی زبان سے طلاق کا لفظ سن کر گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھی۔بولی وڈ کی معروف اداکارہ لارا دتہ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ جب میری بیٹی صرف 4 سال کی تھی تو اس نے طلاق کا لفظ استعمال کیا جس سے مجھے دل میں تکلیف سی محسوس ہوئی اور ایسا لگا کہ مجھے ہارٹ اٹیک آنے والا ہے۔بھارتی اداکارہ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں اپنے گھر کے کاموں میں مصروف تھی تو میری بیٹی جو قریب بیٹھی ہوئی کھیل میں مصروف تھی اور اس دوران اس نے کہا کہ’’ مجھے طلاق ہوگئی ہے اور میں گھر چھوڑ کر جارہی ہوں، یہ تمہارا گھر ہے ، اور وہ میرا گھر ہے‘‘۔لارا دتہ نے کہا کہ میں ایک دم چونک گئی اور بیٹی سے پوچھا، یہ تم کیا کہہ رہی ہو، یہ سب تمہیں کس نے بتایا جس پر بیٹی نے جواب دیا کہ پاپا نے مجھے بتایا ہے کہ جب دو لوگوں کی شادی کے درمیان مسائل رہتے ہیں تو وہ ساتھ رہنے کے بجائے طلاق لے کر الگ الگ رہنا شروع کردیتے ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے فوراً اپنے شوہر کو بلاکر پوچھا کہ یہ سب کیا ہے اور تم نے یہ سب بکواس اسے کیوں سکھائی جس پر وہ ہنسنے لگ گیا اور کہا کہ ہم ایک ویب سیریز دیکھ رہے تھے جس میں لڑکے کی دوسری شادی ہورہی تھی اور اس نےطلاق کا لفظ استعمال کیا تو بیٹی نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ مجھے اس کا مطلب سمجھائیں اور بطور باپ میں نے سمجھایا۔

دل لگی سے مزید