• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز پاکستانی میچ آفیشلز سپروائز کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کی نگرانی پاکستانی میچ آفیشلز کریں گے۔ بدھ کو پی سی بی نے اعلان کیا کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈاراور آئی سی سی انٹر نیشنل پینل کے امپائر احسن رضا سمیت تین پاکستانی امپائر کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اورتین ون ڈے میچوں کو سپروائز کریں گے۔ تینوں ون ڈے میچوں اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں علیم ڈار آن فیلڈ اور محمد جاویدمیچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ کورونا کی وجہ سے غیر ملکی امپائرز سفر سے گریز کررہے ہیں۔ کراچی میں13 دسمبر کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا،14دسمبر کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب اور 16دسمبر کوتیسرے میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض امپائرنگ کریں گے۔18 دسمبر کو پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور آصف یعقوب، 20دسمبر کو دوسرے ون ڈے میں علیم ڈار، احسن رضا جبکہ 22 دسمبر کو تیسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور راشد ریاض امپائرنگ کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید