• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بے روزگاری اور مالی حالات کے باعث بڑھتی خودکشیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں دوسرے نوجوان کی خودکشی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ کراچی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں پر سرکاری نوکری کے دروازے توسندھ حکومت پہلے ہی بند کرچکی ہیں اور رہی صحیح کسر حکومت کی ناقص کارکردگی نے پوری کردی ہیں۔ حالیہ مہنگائی سے زیادہ متاثر نوکری پیشہ افراد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین