• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، پانی کی عدم فراہمی پر DHA سے آڈٹ رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو پانی کی عدم دستیابی سے متعلق ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی پانچ سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ میں ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو پانی کی عدم دستیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا پہلے ٹینکرز سے پانی مل رہا تھا اب وہ بھی نہیں مل رہا۔ پانی کی فراہمی سے متعلق ڈی ایچ اے کا دعویٰ درست نہیں۔ جسٹس فیصل کمال عالم کا ڈی ایچ اے سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے سالانہ آڈٹ ہوتے ہیں؟ کہاں ہے آپکی آڈٹ رپورٹس؟ سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی پانچ سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے دو ہفتے میں پانی کی فراہمی سے متعلق جامع جواب بھی طلب کرلیا۔

تازہ ترین