• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیڈرنٹس بلوں کے پے آرڈرز بروقت جمع نہ ہو نے سےواٹر بورڈ کو مشکلات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہائیڈرنٹس کےٹھیکیداروں کی جانب سے ملنے والے بلوں کے پے آرڈر ز بروقت جمع نہ ہو نے سےادارے کو مشکلات کا سامنا،باخبر ذرائع نے بتایا کہ واٹر بورڈ کے زیر انتظام ہائیڈرنٹس کو واٹر بورڈ کا متعلقہ محکمہ ہر ماہ کی پندر ہ تاریخ تک بل جاری کر دیتا ہےجبکہ تما م ہائیڈرنٹس کے ٹھیکیدار، بلوں کے پے آڈرز سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس کے پاس بر وقت بیس تاریخ تک جمع کرادیتے ہیں یہ پےآرڈرز مجموعی طور پر8 سے9کروڑ روپے ماہانہ کے ہوتے ہیں لیکن سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس ان پےآرڈرز کو اپنے پاس بوجہ روکے رکھتے ہیں اور تاخیر سے اگلے ماہ جمع کراتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ماہاکتوبر کے بل نومبر میں جاری کر دئے گئے تھے اور ٹھیکیداروں نے بھی پے آرڈرز جمع کرا دیئے ہیں لیکن یہ پے آرڈرز یکم دسمبر تک واٹر بورڈ کے اکاونٹ میں جمع نہیں کرائے جاسکے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک کا ماہ کا معاملہ نہیں گزشتہ کئی ماہ سے یہ سلسلہ جاری ہےاس صورتحال کے باعث واٹر بورڈ کے مختلف شعبہ جات کے مالی معاملات متاثر ہوتے ہیں واٹر بورڈ کے اسٹاف نے ایم ڈی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملےکا نوٹس لیں اور ہر ماہ تاخیر سے پر آرڈرز واٹر بورڈ کے اکاونٹ میں جمع کرائے جانے کا نوٹس لیں۔

تازہ ترین