• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی ،غیرقانونی فشنگ پر دو ٹرالرز قبضے میں لے لیے گئے، ملزمان کو قید و جرمانہ

کوئٹہ (خ ن) صوبائی وزیر ماہی گیری و لائیو اسٹاک حاجی اکبر آسکانی ،سیکرٹری فشر یز بابر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بشیر احمد کاکڑ نے پسنی میں غیر قانونی فشنگ کرنے والے دوٹرا لر30 ملزمان سمیت پکڑکر پسنی کی عدالت میں پیش کردیئے۔عدالت نے ان ملزمان کو ایک ایک سال قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے عائد کیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی بشیر کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پسنی میں کسی کوبھی غیر قانونی فشنگ کی اجازات نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کی انتھک کوششوں سے ہم نے ہر جگہ کامیابی حا صل کی اور آئندہ بھی ہم کسی کو غیر قانونی کام کرنے نہیں دینگے ۔
کوئٹہ سے مزید