• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست آسام میں 2 ہاتھی ٹرین کی ٹکرسے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاست آسام میں دو ہاتھی چہل قدمی کرتے ہوئے ٹرین کی پٹری پر آگئے اورٹرین کے مسلسل بجتے ہارن پر بھی دھیان نہیں دیا جس کے نتیجے میں دونوں ہاتھی ٹرین کی ٹکرسے مارے گئے۔

مقامی وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ چاول کی کاشت کے موسم میں اکثر ہاتھی جنگل سے نکل کرآبادیوں اورکھیتوں میں آجاتے ہیں اورٹرین کے سامنے آکرہلاک ہوجاتے  ہیں۔

مردہ ہاتھیوں کوپوسٹ مارٹم کے بعد قریبی جنگل میں دفنا دیا گیا۔

تازہ ترین