• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اسمبلی میں افغان نشست نئی حکومت کو نہ دینا ناانصافی ہے، طالبان حکومت

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) طالبان حکومت کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ یواین جنرل اسمبلی میں افغان نشست نئی حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ ناانصافی پرمبنی ہے، اقوام متحدہ میں نمائندگی سے افغان عوام کے مسائل کو زیادہ موثر طریقے سے حل کیا جا سکے گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے افغان عوام کے جائزحقوق چھین لیے ہیں،امید ہے اقوام متحدہ یہ حق حکومت افغانستان کے نمائندے کے حوالے کر دیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں نمائندگی سے افغان عوام کے مسائل کو زیادہ موثر طریقے سے حل کیا جا سکے گا اورعالمی برادری کے ساتھ مثبت روابط قائم ہوں گے۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل طالبان نے اقوم متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کا مطالبہ کیا تھا۔ افغان وزیر خارجہ امیرمتقی نے یو این سیکرٹری جنرل کو خط بھی لکھا تھا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی افغان حکومت اقوام متحدہ میں اپنے نمائندے کے ذریعے اپنا موقف بیان کرنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین