• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی ٹیم میں پھر تبدیلی، حامد یعقوب شیخ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فنانس ڈویژن تعینات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی کی حکو مت نے معاشی ٹیم میں پھر کلیدی تبدیلی کی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فنا نس ڈویژن یوسف خان کو تبدیل کرکے سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے

انکی جگہ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن اور پاس کے گر یڈ اکیس کے افسر حامد یعقوب شیخ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انچاج فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے

سیکرٹری خزانہ کی تبدیلی ایسے موقع پر کی گئی ہے جب حال ہی میں پا کستان نے آئی ایم ایف سے چھٹے ریو یو کو مکمل کیا ہے موجودہ دور حکومت میں چھ وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات کئے گئے ہیں

عارف خان ‘یونس ڈاگھا ،نوید کامران بلوچ اور کامران علی افضل سیکرٹری خزانہ کے عہدوں پر فائز رہے.

یوسف خان نے بھی سیکرٹری خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں اب حامد یعقوب شیخ کو سیکرٹری خزانہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جو چھٹے سیکرٹری خزانہ ہیں ۔

تازہ ترین