پشاور(نمائندہ جنگ) شوکت ترین نے سینیٹ کیلئے کاغذات جمع کرادیئے، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی ۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر محمد ایوب کے استعفے سے خالی ہونےوالی سینٹ کی نشت پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے وفاقی مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے جمعرات کے روز کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ، کاغذات نامزدگی ان کی طرف سے ان کے وکیل نے ا جمع کرائے ۔