• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی پرواز سامان دبئی چھوڑ آئی ،ملتان ائیر پورٹ پر مسافروں کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)د بئی سےآنے والی پرواز کےمسافروں نے ایئرلائن عملےکے خلاف احتجاج کیا،اے ایس ایف نے مسافروں سے بات چیت کےبعد انہیں گھرروانہ کردیا، پی آئی اے کی پروازپی کے222دبئی سے مسافروں کولیکرملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ،فلائٹ کی کلیئرنس کے دوران 57مسافروں کے سفری بیگزایئرلائن کاعملہ د بئی ہی بھول آیاجس کی وجہ سے مسافروں کا عملے سے جھگڑا ہو گیااور مسافروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایئرلائن تمام واجبات وصولی کےبعد سروس دینے میں ناکام ہےاگرہمارا سامان اگلی فلائٹ سےنہ منگوایا گیا تواحتجاج کادائرہ وسیع کردینگے۔
ملتان سے مزید