• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج اساتذہ کی ترقیاں تعطل کا شکار ، ڈائریکٹر کالجز کو آج اساتذہ کے کوائف جمع کرانے کے احکامات

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبے بھر میں کالج اساتذہ کی ترقیاں تعطل کا شکار ہوگئیں ڈی پی آئی کالجز نے ڈائریکٹر کالجز کو آج 3 دسمبر تک اساتذہ کے کوائف جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے،بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کی محکمانہ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے سیکڑوں لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی پرموشن رک گئی ہے، جس پر ڈائریکٹر کالجز کو پرموشن کیسز آج جمع نہ کرانے پر وارننگ جاری کر دی ہے۔
ملتان سے مزید