• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،سید قابل شاہ باچا

پشاور(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنما اور نیبر ہوڈ کونسل 52کی جنرل نشست کے امیدوار سید قابل شاہ باچا نے کہا ہے کہ شاہین مسلم ٹاؤن کی ترقی اور علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہےجس کیلئے وہ شبانہ روز محنت و جدو جہد کریں گے، وہ19 دسمبر کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نیبر ھوڈ کونسل 52 کے علاقوں سعید آباد اور عمران آباد میں کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر علاقہ کے عوام نے قابل شاہ باچا کی حمایت اور انہیں بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا، قابل شاہ باچا نے شرکا سے کہا کہ نیبرہوڈ کونسل 52 شاہین مسلم ٹاؤن کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے تمام مسائل سے آگاہ ہیں اس لئے وہ منتخب ہوکر عوام اور علاقے کی محرومیوں اور دیرینہ مسائل حل کریں گے،انہوں نے کہا کہ علاقے میں صفائی،نکاسی آب اور سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی تیا ر کی ہے۔
پشاور سے مزید