• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم حسین کے ایصال ثواب کیلئے ختم شریف کا انعقاد

پیرس(نمائندہ جنگ)ادارہ منہاج القرآن فرانس کے مرکزی رہنمامہر ارشد کے سسر ، جنرل سیکرٹری ادارہ منہاج القرآن مہر طاہر ارشد ، مہر ذیشان ارشد کے نانا ، نائب صدر منہاج ویلفیئر فرانس احسان اللہ کے چچا اور مہر اعظم جاوید کے والد مہر حاجی خادم حسین کے ایصال ثواب کیلئے ختم شریف کا اہتمام ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو پیرس میں کیاگیا، محفل میں دیگر کے علاوہ مرحوم کے عزیز و اقارب، منہاج القرآن کے اراکین اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی،نعت خواہ زاہد حسین چشتی اور حافظ محمد معظم نے نعت رسول مقبولﷺکا ہدیہ پیش کیا۔ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کے حقوق اور ان کی اہمیت پر تفصیلی بیان فرمایا،آخر میں حافظ محمد معظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔
تازہ ترین