• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہویں جماعت پہلے مرحلہ کے کامرس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے کامرس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں 2 ہزار 118 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 2ہزار 55 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں ایک ہزار 954 امیدوار کامیاب قرار پائے، 66امیدوار اے ون گریڈ، 121 اے گریڈ، 226 بی گریڈ، 427 سی گریڈ، 646 ڈی گریڈ اور 468 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید