• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی نااہلی سے سندھ کی صنعتیں بدحالی کا شکار ہیں، جام اکرام اللّٰہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقض پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کی صنعتیں بد حالی کا شکار ہیں اور ان صنعتوں کو گیس کی بندش کا سامنا ہے۔ صوبہ سندھ کو اس کے حصے کی گیس فراہم کی جائے تاکہ صنعتوں کا پہیہ چلتا رہے۔ یہ بات انہوں آج نے اپنے دفتر میں تاجر برادری کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع ہر زبیر موتی والا، سلیم پاریکھ، محمد ادریس، اے کیو خلیل اور سیکریٹری اطلاعات و قائم مقام سیکرٹری محکمہ صنعت و تجارت رشید سولنگی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ صنعتی زونز کو گیس کی بندش کا سامنا ہے۔ سندھ کو اس کے حصے کی گیس دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز میں سیوریج، پانی، انفرااسٹرکچر اور دیگر مسائل حل کئے جارہے ہیں۔صنعتی زونز میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہےہیں ،مارکیٹوں میں آتشزدگی کے واقعات پر تشویش ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے تاجر برادری تعاون کرے۔ تاجر برادری گنجان مارکیٹوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت سندھ کی سطح پر تاجر برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

بزنس سے مزید