• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، ناردرن کی پہلی فتح، سینٹرل پنجاب کو 9 وکٹ سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 9وکٹ سے شکست دے کر سیزن کی پہلی فتح حاصل کی۔جمعے کواین بی پی کمپلکس میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم دوسری اننگز مین207رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔مبصر خان نے 43رنز دے کر چھ وکٹ حاصل کئےاور میچ میں8کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔حارث روف نے دوسری اننگز میں62رنز کے عوض تین اور میچ میں9وکٹ حاصل کئے۔اسٹیٹ بینک گراونڈ میں سندھ نے خیبر پختون خواہ کو127رنز سے شکست دے دی۔اس جیت کے ساتھ سندھ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر آگئی۔دوسری اننگز میں کے پی کے130رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔میر حمزہ نے33رنز دے کر چھ وکٹ لئے۔محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔یوبی ایل گراونڈمیں سدرن پنجاب اور بلوچستان کا میچ ڈرا ہوگیا۔میچ کے بعد حیدر علی نے کہا کہ ریڈ بال سے زیادہ رنز کرنا چاہتا تھا، بڑی اننگز کھیل کر اعتماد ملا ہے۔ بڑے ایونٹس میں سنیئر کھلاڑیوںکے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرکے سیکھنا ملتا ہے۔ فرسٹ کلاس میں اپنی ٹیم کو دوبارہ ٹاپ پر لانا تھا، حارث روف نے کہا کہ میچ میں پوری جان ماری تھی۔ ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف اسٹارٹ نے اعتماد دیا تھا۔بابر اعظم نے ٹیم میں جیت کیلئے کلچر بنایا ہوا ہے۔ویسٹ انڈیز سے سیریز اہم ہے، کوشش کریں گے کہ جیتیں۔

تازہ ترین