• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں آلودگی کی وجہ پاکستان سے آنیوالی ہوا ہے، انوکھی بھارتی دلیل

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ میں دارلحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے بارے میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران اتر پردیش حکومت نے عجیب اور انوکھی دلیل دی کہ ملک میں آلودگی کی وجہ پاکستان سے آنے والی ہوا ہے۔ اترپردیش حکومت کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار نے سماعت کے دوران بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا کو بتایا کہ دہلی میں فضائی آلودگی میں اتر پردیش کی صنعتوں کا کوئی کردار نہیں بلکہ اس کی بڑی وجہ پاکستان سے آنے والی ہوا ہے ۔

تازہ ترین