• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ ، نوجوان گرفتاری کے خوف سے جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) شہریوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتاری کے خوف سے زندگی کی بازی ہار گیا ،پولیس نے متوفی کی اہلیہ ذکیہ کنول کی رپورٹ پر اس کے خاوند کی موت پر قتل خطا ء کا مقدمہ درج کر لیا ۔سائلہ نے رپورٹ درج کرائی کہ تقریبا چھ ماہ سے نئی آبادی چکیاں کہوٹ روڈ اسلام آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔ کامران جو میرا منہ بولا بھائی بنا ہوا تھا بھی ہمارے ساتھ مکان میں ہمراہ گلشن بی بی رہائش پذیر تھے جبکہ افضال جو کامران کا کزن ہے وہ بھی ہمارے پاس آتا جاتا رہتا تھا۔یہ گلشن بی بی کے ذریعے مختلف لوگوں کو فون کر کے گھر میں بلواتے اور ان کی نازیبا ویڈیو بناتے تھے اور بعد میں پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے بلیک میل کرتے تھے۔جس وقت ان تینوں نے حمزہ کی ویڈیو بنائی تھی میرا خاوند مطلوب بھی گھر میں ہی تھا ،بعد ازاں ان تینوں نے میرے خاوند کے خلاف جھوٹی درخواست تھانہ میں دلواکر اسے تھانہ میں بلوایا جو ا سی ٹیشن میں فوت ہوگیا ۔ میرے خاوند کی موت کے ذمہ دار کامران گلشن بی بی، افضال اورگلشن بی بی کے والدین ہیں لہذاان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ ادھرسہالہ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ متوفی ویڈیو بنانے والوں کا کیشئر تھا مگر پولیس نے حمزہ نامی شخص کی بجا ئے متوفی کی بیوی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر نے کو ترجیح دی ۔
تازہ ترین