• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالیسی ریٹ میں اضافہ،معاشی نمو پر منفی اثرات ہونگے: لاہور چیمبر

لاہور( سپیشل رپورٹر) لاہور چیمبرکے صدر میاں نعمان کبیرنے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس میں تنزلی وقتی ہے جس پر سرمایہ کاروں کو ہراساں نہیں ہونا چاہیے، توقع ہے کہ یہ جلد ہی بحالی کا عمل شروع کردیگی۔حکومت تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے، اس کیلئے غیر ضروری اور پرتعیش اشیا کی درآمدات کم کرنا ہونگی، چین کے ساتھ کرنسی سویپ معاہدہ کیا جائے ۔ برآمدات بڑھانے کیلئےنئی منڈیوںکی تلاش اور نئی اشیا ءمتعارف کرانا ضروری ہے، فارماسیوٹیکل ،انجینئرنگ انڈسٹری اور حلال فوڈ وغیرہ جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ افریقہ، روس اور وسطی ایشیا ئی ریاستوں کو برآمدات کے فروغ کیلئے بینکنگ چینلز قائم کئےجائیں۔اشیائے خورو نوش کاپرائس کنٹرول میکنزم مضبوط کیا جائے۔پالیسی ریٹ میں 150بیسس پوائنٹس اضافہ کے معاشی نمو پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔
تازہ ترین